بازیابی کےلئے دائر درخواست پر پولیس حکام کو 12 جون تک مہلت
لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کے سیکرٹری سہیل اصغر کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر پولیس حکام کو 12 جون تک مہلت دے دی سرکاری وکیل نے عدالت کوبتایا کہ ریکارڈ کے مطابق ایک لاکھ کے قریب زونگ کی کالز ہیں،جنکو شارٹ لسٹ کیا جارہا ہے، واٹس اپ کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے جس کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی عدالت نے استفسار کیا کہ ایک دن میں کیسے ریکارڈ مل گیا ہے،اگر کل 2 بجے تک کا کہتی تو بھی مل جاتا ،یعنی اگر نیت ہو تو کام ہو سکتا ہے،عدالت نے سیلولر کمپنیوں کے ڈیٹا کی بنیاد پر تیار پراگرس رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
مہلت