جامکے چٹھہ میںدو موٹرسائیکلوں کی ٹکر،2دوست جاں بحق
جامکے چٹھہ(نمائندہ پاکستان)دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں 2دوست جاں بحق ہو گئے۔ ساروکی چیمہ کا 16 سالہ سفیان اور اسکا دوست 17 سالہ عدنان موٹر سائیکل پرجارہے تھے کہ تیز رفتار موٹر سائیکل پنکچر ہونے کی بناءپر سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کے ساتھ ٹکرا گئی جس کی بنا پر سفیان اور عدنان شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنی زندگی کی بازی ہار گئے ہیں