اورنج لائن ٹرین پر 9 ارب روپے  سے زائد سیلز ٹیکس غیر قانونی قرار

اورنج لائن ٹرین پر 9 ارب روپے  سے زائد سیلز ٹیکس غیر قانونی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور (آن لائن) پنجاب ریونیو اتھارٹی اپیلٹ ٹربیونل نے اورنج لائن ٹرین پر 9 ارب روپے سے زائد سیلز ٹیکس کو غیر قانونی قرار دے دیا بتایا گیا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اورنج لائن ٹرین پر 9 ارب روپے سے زائد کا سیلز ٹیکس عائد کیا تھاپنجاب ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی کی جانب سے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے عائد کردہ ٹیکس کے خلاف 2020 میں ٹربیونل میں درخواست دائر کی گئی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بنچ 2 نے پی آر اے کی جانب سے عائد کردہ سیلز ٹیکس کو کالعدم قرار دے دیاہے پنجاب ماس ٹرانزٹ اٹھارٹی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بین الاقوامی قرضہ سکیم پر کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا ، پنجاب ریونیو اتھارٹی ٹربیول نے پی آر اے کی جانب سے لگایا گیا 9 ارب کا ٹیکس کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔
سیلرٹیکس غیرقانونی

مزید :

صفحہ آخر -