میاں صاحب وطن واپسی کی تاریخ خود دینگے ، کوئی اورنہیں دے سکتا: رانا ثناء
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفا قی وزیر داخلہ کا کہنا تھا واپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے، کوئی اور تاریخ نہیں دے سکتا، انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کر لی ہے، عا م انتخابات سے ساٹھ سے نوے روز قبل میاں صاحب واپس آئیں گے۔انہوں نے کہا اگر (ن) لیگ کو اکثریت ملی تو وزیر اعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے، عام انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا میری ذاتی رائے ہے کہ (ن) لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، آپشن ہمیں اوپن رکھنی چاہئے۔رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہو رہی جو یہ کہہ رہا ہے جھوٹ کہہ رہا ہے، 2018 میں جو ہوا وہ اب ہو رہا ہے تو انہیں کیوں اعتراض ہے، جو لوگ 2018 میں ایک جگہ اکٹھے ہوئے وہ اب کسی اور جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں تو کیا پریشانی ہے۔
رانا ثناء