بجٹ بیلنس، تجاویز پر عمل ضروری، ملتان چیمبرا ٓف کامرس

 بجٹ بیلنس، تجاویز پر عمل ضروری، ملتان چیمبرا ٓف کامرس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر)تاجر و صنعتکار برادری نے وفاقی بجٹ کو موجودہ معاشی حالات میں بہترین اور بیلنس بجٹ قرار دے دیا ہے اس سلسلہ میں ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ہر سال کی طرح وفاقی بجٹ 2023-24سننے کے لیے خصوصی اقدامات کئے گئے اور ارکان نے(بقیہ نمبر2صفحہ6پر )
 عہدیداران سمیت وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر براہ راست ایوان میں نصب بڑی سکرین پر سنی جبکہ تقریر کے اختتام پر موجود عہدیداران اور ارکان نے بجٹ کو موجودہ معاشی حالات میں بہترین اور بیلنس بجٹ قرار دیا ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ میں پیش کردہ تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان پر عملی اقدامات کی ضرور ت پر زور دیا انہوں نے بجٹ میں ایگریکلچر،آئی ٹی انڈسٹری کو فوکس کیا گیا جبکہ آئی ٹی کو ایس ایم ای قرار دے کر نوجوانوں کو قرضہ جات کی فراہمی سے بے روزگاری میں کمی اور معاشی بہتری کی امید ہے تنخواہوں،پنشن اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی گرانٹ میں اضافہ سے مہنگائی سے متاثرہ ان لوگوں کے لیے کسی حد تک مددگار ثابت ہوگا اور امید ہے ان تجاویز پر عمل کیا جائے گا اور یہ اقدامات واپس نہیں لیے جائیں گے سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ نے کہا کہ سابق بجٹ کی طرح موجودہ بجٹ کی تجاویز واپس نہ لیں گئیں تو بہتری کی امید ہے اور امید ہے کہ حکومت کوئی منی بجٹ نہیں لائے گی نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری اور ایگرو بیس انڈسٹری کے لیے اچھی تجاویز ہیں ان پر عمل در آمد سے بہتری آئے گی سولر کے حوالہ سے بیٹریز،انونٹر ز اور سولر پینل خام مال پر ڈیوٹیز کا خاتمہ اچھا اقدام ہے اس سے توانائی بحران سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور سولر انرجی کو فروغ حاصل ہو گا سابق صدور خواجہ محمد حسین اور خواجہ محمدعثمان نے بھی بجٹ تجاویز کو بہتراور بیلنس بجٹ قرار دیا اور کہا کہ بجٹ تجاویز سے آئندہ معاشی حالات بہتر بنانے میں مدد ملے گی مہنگائی کے مقابلے میں روزگار کے مواقع میسر آئیں گے خصوصا نوجوان طبقہ کو آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع میسر آنے سے بیروزگاری کم ہو گی وومن ونگ کی رہنما مس صالحہ حسن نے کہاکہ وومن ایمپاورمنٹ کے لیے 5ارب مختص کرنااور ٹیکسز میں چھوٹ دینا اچھا اقدام ہے جس سے وومن انٹر پرینورزاورسکل ڈویلپمنٹ ہوگی تاہم حکومت نے بہتر اور بیلنس بجٹ پیش کیا ملتان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ارکان وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بجٹ تقریر سن رہے ہیں ملتان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر میاں راشد اقبال،سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،نائب صدر شیخ محمد عاصم سعید،سابق صدور خواجہ محمد حسین،خواجہ محمد عثمان،احتشام الحق،صالحہ حسن وفاقی بجٹ کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھی موجود ہیں۔