ملتان:ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بجٹ کے حوالے سے تقریب

ملتان:ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بجٹ کے حوالے سے تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(نیوز ر پورٹر) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے زیر اہتمام وفاقی بجٹ سننے کا اہتمام حیات کھوکھر بار ہال میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت (بقیہ نمبر19صفحہ6پر )
ملک خادم حسین میتلا صدر ملتان ٹیکس بار اور سٹیج سیکریٹری کے فرایض محمد عمران غازی نے سرانجام دیے۔سینئر ممبر ملک محمد رفیق نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ بجٹ تقریر کے بعد ملتان ٹیکس بار کے سینئر ممبران پر مشتمل ممبران نے سیر حاصل بحث کی اور بجٹ کو عوام دوست اور خوش آئند قرار دیا۔ ملک خادم حسین میتلا صدر ٹیکس بار نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ 14,500 ارب کا بجٹ بظاہر موجودہ معیشت کے زبوں حالی میں ناممکن نظر آرہا ہے لیکن حکومت شارٹ ٹرم اصلالات کے ذریعے ڈوبتی صنعت کو دوبارہ کھویا ہوا مقام دے سکتی ہے۔ صنعت کی ترقی اورآمدن کی نئی راہوں سے ہدف کو پورا کیا جاسکتا ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ خوش آئند ہے۔ بے نظیر سپورٹ پروگرام اور یوٹیلٹی سٹور پر سبسڈی کا فائدہ ڈائریکٹ غریبوں کو ہوگا۔ کنسٹرکشن انڈسٹری کو ٹیکس میں رعایت دینا خوش آئند ہے اورعوام کو روٹی کپڑا اور مکان کا حصول ممکن ہوگا۔ غیر ملکی کرنسی کو باہر سے لانے پر پہلے سے موجودہ چھوٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ انرجی کے متبادل ذرائع پر ٹیکسز کم کردیے گئے ہیں۔ عوام سولر پلیٹ سستے دام لے سکیں گے۔ کاٹیج اور IT سیکٹر پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جارہی ہے۔ انڈسٹری پر نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔ یہ تمام اقدامات موجودہ حکومت کے قابل ستائش ہیں۔ جبکہ ملتان ٹیکس بار نے بجٹ پروپوزل میں سیکشن 4C سوپر ٹیکس کے خاتمہ کے لیے تجویز دی تھی۔ تاکہ انڈسٹری پر ٹیکس کا اضافی بوجھ کم ہوسکے۔ حکومت سے امید ہے کہ بجٹ کی منظوری کرتے سیکشن 4Cکوختم کردیا جائے گا۔بنک پر رقوم نکلوانے پر دوبارہ ٹیکس لگادیا گیا ہے۔ اس سے وفاقی بجٹ میں طے کیا ہدف خاطر خواہ حاصل ہوگا لیکن دوسری طرف بنکنگ سیکٹر سے دوبارہ عوام کا اعتماد ختم ہوجائے گا اور نان بنکنگ ذرائع سے رقم بھیجنے کا رحجان بڑھ جائے گا۔بجٹ کی تقریر سننے کے لیے ممبران کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی جن میں ملک خادم حسین میتلا محمد عمران غازی ملک محمد رفیق سید جنید ممتاز شاہ نواب نصیر الدین ہمایوں محمد عاصم خان عثمان ستار امتیاز آسی وسیم اقبال حماد اسد وسیم خالد نوید سکندر غلام مرتضیمحمد شہباز عتیق انور میڈم فوزیہ ملک مہوش معید و دیگر شامل ہیں۔