شجاع آباد، میپکو ٹیم پر حملہ، تشدد، ملزموں کی گرفتاری ورنہ بجلی بند، یونین کا اعلان
شجاع آباد(تحصیل رپورٹر)شجاع آباد سکندر آباد سب ڈویژن کی جانب سے بلوں کی ریکوری کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں گزشتہ روز شیر پور کے علاقے میں(بقیہ نمبر8صفحہ6پر )
16 لاکھ روپے کی ریکوری کے لیے ٹیم نے کارروائی کی تو بااثر شخص اقبال نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم پر دھاوا بول دیا لائن مین، سپریڈنٹ اور ڈرائیور کو زد و کوب کیا خوف و ہراس کیا گیا جبکہ ملزمان کی جانب سے اسلحے کے زور پر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا سکندر آباد سب ڈویژن کی جانب سے متعلقہ تھانے میں استغاثہ دیا گیا کئی گھنٹوں بعد بھی پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائیاں شروع نہیں کی آل پاکستان واپڈا یونین کے مرکزی صدر چوہدری خالد، زونل وائس چیئرمین بابر ملک، ڈویژن سیکرٹری را اسلم ،ایڈیشنپل سیکرٹری حسنین ،زونل جوائنٹ سیکرٹری چوہدری نعیم سمیت دیگر عہدے داران و ممبرانِ نے افسران سے مطالبہ کیا ہے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کر کے گرفتار کیا جائے ورنہ آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین اپنے تحفظات کے لئے احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی بجلی بند کرنے کا اعلان کریں گے۔