دکان پر چھاپہ، بڑی مقدار میں جعلی کھادیں برآمد

 دکان پر چھاپہ، بڑی مقدار میں جعلی کھادیں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان،خانیوال(سپیشل رپورٹر،خصوصی رپورٹر ،نمائندہ پاکستان ) پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر جعلی کھاد بنا کر فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف مقد(بقیہ نمبر9صفحہ6پر )
مات درج کر لئے ہیں معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ مظفرآباد کو زراعت آفیسر نے درخواست دی کہ دوران چیکنگ مختلف مقامات پر ملزمان شفقت۔ اعظم اور شاہد کے گوداموں پر چھاپے مارے جہاں پر ملزمان جعلی کھاد تیار کرکے مارکیٹ فروخت کرتے تھے جن کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردیاسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع کبیروالا نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کاروائی کرتے ہوئے غلام عباس کمشن شاپ اڈا نواں شہر کبیروالا پر ریڈ کیا اور وہاں پر غیر قانونی طور پر ہزاروں روپے مالیت کی ذخیرہ شدہ کھادیں برآمد کرلیں اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ نواں شہر کبیروالا میں ایف آئی آر درج کروادی اور تمام غیر قانونی کھادیں قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردیں۔محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ اور ضلعی انتظامیہ کی زائد المعیاد و غیرقانونی زہروں کے دھندے میں ملوث عناصر کیخلاف انڈسٹریل اسٹیٹ میں مشترکہ کارروائیاں۔ زرعی ادویات کے وئیر ہاسز سے زائد المعیاد و غیرقانونی زرعی ادویات برآمد۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق،اسسٹنٹ کمشنر صدر عامر افتخار اور ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈاکٹر غلام عباس،ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ڈوالفقار علی کی زیر نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ شاہد حسین نے کارروائیاں کیں۔مختلف کارروائیوں کے دوران 4 کمپنیوں کے غیرقانونی و غیر رجسٹرڈ سٹورز سے کروڑوں روپے مالیت کی زائد المعیاد و غیرقانونی زہریں برآمد ہوئیں۔زائد المعیاد و غیرقانونی زہریں ہیون کیمیکلز،نیشنل کیمیکلز اور فیوچر کیمیکلز کے سٹورز پر موجود تھیں۔تمام سٹوروں سے پکڑی گئی زائد المعیاد و غیرقانونی زہروں کی مالیت 4 کروڑ 75 لاکھ 24 ہزار روپے بنتی ہے۔پکڑی جانیوالی زائد المعیاد و غیرقانونی زرعی زہریں بطور مال مقدمہ قبضہ میں لیکر حوالہ پولیس کردی گئیں۔موقع پرتمام زرعی زہروں کے 21نمونہ جات حاصل کئے گئے جن میں سے 17 سیمپل ریڈز کے تھے۔تمام سیمپلز تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں۔ پیسٹی سائیڈز انسپکٹر شاہد حسین کی مدعیت میں تھانہ مظفر آباد میں مختلف مقدمات درج کرادئیے گئے ہیں