شہریوں کو فیک کالز، بھاری رقوم کی ڈیمانڈ، وارداتوں میں اضافہ

شہریوں کو فیک کالز، بھاری رقوم کی ڈیمانڈ، وارداتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راجن پور(نامہ نگار)ایف آئی اے ،اسپیشل برانچ اور دیگر انٹلیجنس اداروں کی طرف سے فیک کالیں کی جاتی ہیں کہ آپ کا مسنگ پرسن ہماری تحویل میں ہے رابطہ کریں اور ان سے بھاری رقوم کی ڈیمانڈ کی جاتی ہے کئی لوگ ان کا شکار ہوچکے ہیں اور پولیس کو تحریری (بقیہ نمبر11صفحہ6پر )
شکایت کر چکے ہیں۔پولیس ان عناصر کا سراغ لگانے کی کوششوں میں مصروف ہے ایس ایچ او راشد علی نے ان واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی اس شکایت پر پولیس کاروائی کر رہی ہے جلد ان کو قانون کے شکنجے میں لایا جا ئے گا انہوں نے لوگوں کو ایسی فیک کال ملنے پر فوری پولیس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔