عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو نوٹس

 عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(خصو صی ر پورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس رسال حسن سید نے عدالت عالیہ کے احکامات کو نظر انداز کرنے پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سلیم لودھی اسسٹنٹ (بقیہ نمبر27صفحہ6پر )
کمشنرعلی پور عمران رفیق۔کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل طلب کیا اور کہا کہ وہ متعلقہ حکام کو عدالت کی خفگی بارے آگاہ کریی اور اس بات کو یقینی بنا ئیں کہ آئندہ ہفتہ کو رپورٹ پیش کریں۔یادرہے کہ ہائی کورٹ ملتان بنچ نےعلی پور کے کمیٹی گراونڈ کو بند کرنے کے اسسٹنٹ کمشنر کے حکم کے خلاف ریاض حسین قریشی کی رٹ درخواست پر ڈپئی کمشنر مظفر گڑھ کو 20 روز میں اہل علاقہ کی شکایت کا ازالہ کرنے کے حکم دیا۔اور رٹ درخواست نمٹادی تھی۔پیٹیشنر کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے موقف اختیار کیاتھا کہ میونسپل کمیٹی علی پور کا یہ واحد تفریحی پارک ہے جہاں شہری واک کرتے ہیں اور ایکسرسائز بھی کرتے ہیں ۔مگر اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے نادر شاہی احکامات کے تحت اس پارک کوبند کردیا ہے۔وہ بلدیہ علی پور کے ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں۔اس اقدام کے خلاف ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کو درخواست دی گئی۔ مگر انہوں نے کوئی کاروائی نہ کی۔