پارٹی کا رکن بھٹو ازم کا پیغام گھر گھر پہنچائیں: روبینہ خالد
پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ خواتین ونگ کی صوبائی صدر سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان بھٹو ازم کا پیغام گھر گھر پہنچا نے کیلئے کمر کس لیں عمرانی فتنے کو ووٹ کی طاقت سے بھگانا اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا ہے تا کہ ارض پاک ایک مرتبہ پھر خوشحالیوں کی طرف گامزن ہو پارٹی کیلئے کام کرنیوالا ہر کارکن پارٹی کا سرمایہ و قیمتی اثاثہ ہے جنہیں کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور پارٹی قیادت انتخابات میں فیصلہ سازی میں ہمیشہ کی طرح کارکنان کی رائے کا احترام کرے گی پاکستان کے مسائل کا حل صرف پیپلز پارٹی کے پاس ہے پارٹی قیادت نے ملک وقوم کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے سینیٹر روبینہ خالد نے کہا خیبر پختونخوا بھٹو شہید کے چاہنے والوں کا صوبہ ہے عام انتخابات میں سیاسی مخالفین کو عبرتناک شکست سے دو چار کریں گے مئی کے واقعات کا اصل گڑھ زمان پارک ہے جہاں قومی تنصیبات اور شہدائے پاکستان کی یادگاروں پرحملوں کی منصوبہ بندی کی گئی 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا بغاوت اور سرکشی کرنے والوں کو سیاست کا کوئی حق نہیں انکا ٹھکانہ جیل ہے قوم انہیں نشان عبرت بنا کر ہی دم لے گی پاکستان تحریک انصاف کی سیاست میں پھدکنے والے سیاسی بونے 9 مئی کے بعد گدھے کے سرے سینگ کی طرح غائب ہو گئے سوشل اور پرنٹ میڈیا پر افلاطون بننے والے اس وقت ایک مرگ کی سی کیفیت میں ہیں آصف علی زرداری کی قیادت میں کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی بلا تفریق خدمت جاری رکھیں گے،