تھانہ شرقی کا سٹریٹ کرائم میں ملوث خطرناک راہزن گروہ گرفتار
پشاور (کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شرقی ارباب نعیم حیدر نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں سٹریٹ کرائم کے خلاف موثر کارروائی کی گئی ہے، جس کے دوران شامی روڈ، خیبر روڈ اور اطراف میں اسلحہ کی نوک پرقیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء چھین کر فرار ہونے میں ملوث گروہ کو بے نقاب کردیا، تمام ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جن کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے، گرفتار ملزمان شہریوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوتے تھے، جن کو گزشتہ روز اہم کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے ابتدائی طور پر اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے پانچ عدد قیمتی موبائیل فونز، مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول اور دو عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہیتفصیلات کے مطابق مدعیان اسرار اور محمد ریاض نے تھانہ شرقی پولیس کو راہزنی کی رپورٹ درج کرائی تھی، جس پر مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،ڈی ایس پی کینٹ ریاض خان خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ شرقی ارباب نعیم حیدر اور تفتیشی ٹیم نے مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کا ڈیٹا اکٹھا کرنے سمیت حالیہ جیل سے رہا ہونے والے ملزمان کا بھی ڈیٹا اکٹھا کیا، اسی طرح پوش اور رہائشی علاقوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی بھی ریکارڈنگ حاصل کی گئیں،جس کے دوران راہزنی میں ملوث خطرناک گروہ کا سراغ لگا کر پانچ ملزمان زیشان ولد محبوب، کامران ولد شہزاد، شیرافضل ولد خان ولی، احسان عرف باچہ ولد امان اور منظور ولد بورا کو گرفتار کرلیا، تمام ملزمان پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی ہیں جن کا تعلق منظم راہزن گروہ سے ہے، گرفتار ملزمان شہریوں کو لوٹنے کے بعد فرار ہوتے تھے، جن کو گزشتہ روز اہم کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن کے قبضہ سے ابتدائی طور پر اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے پانچ عدد قیمتی موبائیل فونز، مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول اور دو عدد موٹرسائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں، جن سے دوران تفتیش اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے