کرمداد قریشی،پانچ ڈاکوﺅ ں کا گھر پر دھاوا،سونا، نقدی لوٹ کرفرار

کرمداد قریشی،پانچ ڈاکوﺅ ں کا گھر پر دھاوا،سونا، نقدی لوٹ کرفرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کرمداد قریشی( نامہ نگار) تھانہ قریشی2ماہ سے ڈاکو راج قائم ، قانون شکن جرائم پیشہ عناصر عوام کے جان و مال اور امن سکون کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں(بقیہ نمبر42صفحہ6پر )
 ، گزشتہ روز تھانہ قریشی کے نواحی علاقہ باڑہ سادات سید رزاق شاہ ولد عبدالقدیر شاہ کے گھر میں علی الصبح 4 بجے 5 نامعلوم مسلح ڈاکو داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنایا، گھر سے 11 تولے زیوارات سونا اور نقدی 9 لاکھ روپے ڈکیتی کرکے موقع سے فرار ہوگئے ، ون فائیو 15 کال پر مقامی پولیس تھانہ قریشی اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے ، تمام شواہد اکٹھے کئے ، پولیس نے 5 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا ، ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 5 ڈاکو میں 2 ڈاکو پولیس وردی میں تھے ، ایس ایچ او افتخار علی ملکانی نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔