ملتان ، سکیورٹی گارڈ قتل،گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع

ملتان ، سکیورٹی گارڈ قتل،گرفتار ملزمان سے تفتیش شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(خصو صی ر پورٹر) پولیس نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر سکورٹی گارڈ کو قتل کرنے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ گلگشت کو کبیروالا کے رہائشی محمد امیر نے درخواست دی کہ اس کا بڑا بھائی 60 سالہ شمیر اللہ شافی چوک پر احسان فارمیسی پر بطور سکورٹی گارڈ ڈیوٹی کر رہا تھا کہ اچانک تین موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوں سٹور میں(بقیہ نمبر48صفحہ6پر )
 داخل ہوئے بھائی سے گن چھین لی مزاحمت کرنے پر میرے بھائی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گیا ملزمان باآسانی 20 ہزار روپے کی نقدی اور تین موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو کوٹلہ تولے خان کے علاقے سے گرفتار کر لیا ہے گرفتار ہونے والے ملزمان نشے کے عادی ہیں،مزید تفتیش جاری ہے