حنیف پتافی فیملی کےخلاف آپریشن، کاروباری مراکز سیل

حنیف پتافی فیملی کےخلاف آپریشن، کاروباری مراکز سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)سابق مشیر صحت ،ایم پی اے پی ٹی آئی رہنماءمحمد حنیف خان پتافی ،جنوبی پنجاب کی معروف کاروباری شخصیت سابق صدر چیمبر آف کامرس ڈاکٹر محمد شفیق پتافی اور ان کے بھائیوں کے خلاف ایک ہی روز میں تین محکموں ہاﺅسنگ ،زرا(بقیہ نمبر53صفحہ6پر )
عت اور ضلع کونسل نے تین مقدمات درج کر ا کر ان کے ہیڈ آفس ،موسی خان فاﺅنڈیشن اور ویئر ہاﺅسز سربمہر کر دیئے سیا محکمہ ہاﺅسنگ اتھارٹی کی طرف سے سن کراپ ہیڈ آفس خیابان سرور پر پولیس کے ہمراہ سینئر سب انجینئر محمد اسلم طاہر اور فیلڈ سٹاف پولیس کے ہمراہ پہنچے اور ان کے دفاتر کو سیل کر دیا رابطہ کر نے پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ پلاٹ نمبر 19-18کی کمرشلائزیشن فیس ایک کروڑ انتالیس لاکھ روپے سے زائد واجب الادا ہے عدم ادائیگی پر سن کراپ آفس سیل کر دیا گیا ہے ادائیگی کر نے پر ڈی سیل کر دیا جا ئے گا اسی طرح جمعہ کے روز ہی دوسری ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع ملک محمد کلیم کی سربراہی میں تھانہ دراہمہ پولیس کے ہمراہ پتافی برادران کے ویئر ہاﺅسز ملتان روڈ ،مصطفی چوک پر پہنچی جہاں پر موجود کھاد ،زرعی ادویات کے نمونے حاصل کر کے تھانہ دراہمہ میں مقدمہ نمبر411/23درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے جبکہ ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کے آفیسر خورشید نصیر نے اسسٹنٹ کمشنر صدر عثمان غنی کے ہمراہ نقشہ برانچ نے سن کراپ پیسٹی سائیڈ ز ،گرین لیٹ پیسٹی سائیڈزاور ہنڈ اہائی سن و دیگر کے نقشہ جات منظور کرائے بغیر تعمیرات کرانے پر ویئر ہاﺅسز سیل کر نے کی کاروائی شروع کر دی ہے ڈیرہ غازیخان شہر کے تاجروں اور چیمبر آف کامرس کے سینئر اراکین نے ان کاروائیوں کو سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر کے سب سے بڑے مخیر ادارے لنگر خانے ،فلٹریشن پلانٹ اور فری ہسپتال چلانے والے کاروباری شخصیات کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا انتہائی غلط ہے جبکہ رابطہ کر نے پر سابق ایم پی اے محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ہم نے کبھی سرکاری واجبات کی ادائیگی میں تاخیر نہیں کی جبکہ ہمارے ویئر ہاﺅسز 2000سے تعمیرشدہ ہیں اس وقت ضلع کونسل کا نقشہ منظوری کا قانون ہی نہیں تھا 2005میں یہ ایکٹ منظور ہوا ہمارے خلاف یہ صرف اور صرف انتقامی کاروائی ہے پی ڈی ایم سیاسی رویہ اختیار کرے اور ذاتی انتقام کی طرف نہ جائے ہم نے اپنے چار سالہ دور میں کسی کے خلاف کوئی انتقامی یا سیاسی اختلاف پر کاروائی نہیں ہو نے دی ہمیشہ رواداری اور مثبت سیاست کی ہے یہ الزامات بے بنیاد ثابت ہوں گے ہم عدالتوں سے انصاف کے لئے رجوع کریں گے ۔