پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن متحرک کراچی میں کانفرنس کرانےکا فیصلہ
ملتان(پ ر) پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پی اے ایف ایل اے)ملک میں کام کرنے والے 30 لاکھ سے زائد فری لانسرز کے نمائندے کی حیثیت سے 1(بقیہ نمبر55صفحہ6پر )
7 جون 2023 کو کراچی میں ''دی فیوچر آف ورک: ڈیجیٹل دور میں کامیابی کے لئے فری لانسرز، انفلوئنسرز اور انٹرپرینیورز کے ساتھ تعاون'' کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد کرے گا۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے جس کا مقصد قومی خزانے اور معیشت میں مقامی فری لانسرز کمیونٹی کے کردار کو اجاگر کرنا ہے اور نئے بجٹ میں انکے لئے مزید سازگار پالیسیوں کا مطالبہ کرنا ہے۔دنیا میں پاکستان کا فری لانسنگ نظام سرفہرست ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ پاکستان فری لانسرز کی تعداد اور سالانہ آمدن کے لحاظ سے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے۔ مالی سال 2022 میں ان افراد ملکی معیشت میں تقریبا 400 ملین ڈالر لیکر آئے جو اس عرصے کے دوران پاکستان کی 2.62 ارب ڈالر کی مجموعی آئی ٹی برآمدات کا تقریبا 15 فیصد تھی۔ فری لانسرز کمیونٹی کو تیار کرنے، رہنمائی کرنے اور ترقی دینے سے متعلق مسلسل کاوشوں کے ساتھ پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن کا حالیہ اقدام انتہائی پرامید فیوچر آف ورک کانفرنس کا انعقاد ہے جس کا مقصد کاروباری افراد، انفلوئنسرز اور فری لانسرز کی مستقبل کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنا ہے۔ اس کانفرنس میں متعلقہ افراد کی زیادہ سے زیادہ شرکت کی حوصلہ افزائی کے لئے رجسٹریشن فری رکھی گئی ہے۔