نوشہرہ تھانہ ایکسائز مردان کے رشکئی بائی پاس پر کاروائی

نوشہرہ تھانہ ایکسائز مردان کے رشکئی بائی پاس پر کاروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)  پشاور کا رہائشی ملزم احمد حسن گرفتار۔ منشیات پشاور سے برآستہ نوشہرہ پنجاب سمگل کی جارہی تھیں۔  واقع کا مقدمہ تھانہ ایکسائز مردان میں درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق داؤد شاہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور سید نوید جمال سرکل آفیسر مردان ریجن کے زیر نگرانی محمد ریاض ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان، محمد فاروق اور فیاض خان سب انسپکٹرز نے خفیہ اطلاع پر رشکئی بائی پاس پر دوران ناکہ بندی گاڑی نمبر IDM 1957  بذریعہ ٹارچ رکنے کا اشارہ کیا، ڈرائیور موٹر کار نے رکنے کی بجائے گاڑی کی رفتار مزید تیز کی۔  تعاقب کے دوران ڈرائیور کچھ فاصلے پر گاڑی روڈ سائیڈ پر چھوڑ کر بمعہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دوسرے شخص رات کی تاریکی کی فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے شخص کو قابو کر لیا گیا، گرفتار ملزم احمد حسن ولد نیک محمد ساکن عمر گل روڈ پشاور نے ڈرائیور کا نام ناہداللہ جبکہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے دوسرے شخص کا نام کاشف بتلایا، گاڑی کی تلاشی کے دوران  12000 گرام (12کلوگرام) چرس برآمد کی، دونوں فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے، مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کردیا گیا۔