سندھ میں اپوزیشن کا حق صرف جی ڈی اے کا ہے، سردار رحیم
کراچی(سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیش لیڈر کے معاملے پر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ذرائع کے مطابق جی ڈی اے نے ایم کیوایم کی حمایت کرنے کے بجائے اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔سردار رحیم نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن کا حق صرف جی ڈی اے کا ہے ایم کیو ایم وفاق میں حکومت کے مزے لوٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر جی ڈی اے سے ہوگا ایم کیو ایم کو ہماری حمایت کرنی چاہیے جماعت اسلامی بھی ہماری حمایت کرچکی ہے۔