پٹرول و دیگر اشیاء قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے: امجد آفریدی 

پٹرول و دیگر اشیاء قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے: امجد آفریدی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


     پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات امجد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات،آٹے،گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں واضح کمی خوش آئند ہے، موجودہ حکومت آنیوالے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے،ملکی معیشت کو مضبوط بنانے، بیرونی قرضوں کی واپسی سمیت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اگر عمران نیازی درمیان میں فتنہ نہ ڈالتا تو آج مہنگائی کی شرح میں بھی واضح کمی ہوتی اور ملک ترقی و خوشحالی کی منازل طے کر رہا ہوتا، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لوگ صادق وامین کی اصلیت کو جان چکے، آنیوالا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہوگا امجد خان آفریدی  نے کہا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کے خاتمے کا خواب دیکھنے والے آج اپنی آنکھوں سے اپنی سیاست دفن ہوتے دیکھ رہے ہیں، پیپلز پارٹی ہر دکھ سکھ میں عوام کیساتھ کھڑی ہے پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی نہ صرف ترقیاتی کام ہوئے بلکہ مہنگائی کو کنٹرول کیا گیا اور عوام کو ریلیف بھی دیا موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان تباہی کے دہانے سے ہٹ گیاامجد خان آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور منفی سیاست سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا گھیراؤ جلاؤ کی پالیسیاں پاکستان کے مفاد میں نہیں ہیں،