پشتخرہ پولیس کی کارروائیاں، راہزنی سمیت اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری، سرگرم موٹرکاراور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

پشتخرہ پولیس کی کارروائیاں، راہزنی سمیت اقدام قتل میں مطلوب مجرم اشتہاری، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) ڈی ایس پی پشتخرہ غفار خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ واجد خان نے مختلف کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران خطرناک جرائم میں ملوث ملزمان گرفتار راہزن گروہ سے تعلق رکھنے والا، اقدام قتل میں ملوث ملزم،اسلام آباد سے موٹرکار چوری میں ملوث، سنیچنگ کی وارادتوں میں مطلوب مجرم اشتہاری اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں سید رحیم ولد ابراہیم، راج ولی ولد ماصل خان، عدنان ولد جمال، سرتاج ولد ماصل خان،سیف اللہ ولد شیراز، روح ولد ماصل،خان ولی ولد نورآغا اور جعفر ولد رازق شامل ہیں جو ہمسایہ ملک افغانستان سمیت پشاور کے مختلف علاقوں کے رہائشی شامل ہیں،تمام ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی، اقدام قتل، اسلام آباد پولیس کو موٹرکار چوری، سنیچنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے چھینا گیا موبائل فونز، وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل، اسلحہ دو پستول اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد کرلی گئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے مختلف زاویوں پر مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے