کورکمانڈر ہاؤس کے ایک اور حملہ آور کی شناخت، اعترافی بیان میں کیا کچھ قبول کرلیا؟

کورکمانڈر ہاؤس کے ایک اور حملہ آور کی شناخت، اعترافی بیان میں کیا کچھ قبول ...
کورکمانڈر ہاؤس کے ایک اور حملہ آور کی شناخت، اعترافی بیان میں کیا کچھ قبول کرلیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہو گئی، بیان میں لوگوں کو حملے پر اکسانے کا اعتراف کر لیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق شرپسند عاشق خان تحریک انصاف کا فعال کارکن ہے، کورکمانڈر (جناح) ہاؤس پر حملے کے دوران فوج کے خلاف نعرے بازی کی، پی ٹی آئی کی قیادت میں لوگوں کو اکسایا۔ عاشق خان نے لوگوں کو کہا کہ کورکمانڈر ہاؤس کی جانب گامزن ہوں، اس پر حملہ کریں۔

شرپسند نے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری پر زمان پارک میں طے تھا کہ کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کرنا ہے، حملے کی ہدایات ہمیں زمان پارک میں پہلے سے ملتی رہی ہیں۔ 

عاشق خان نے مزید بتایا کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت گئی، پاک فوج کے خلاف ہماری ذہن سازی کی جاتی رہی۔ ہمارے ذہن میں فوج کے خلاف نفرت کو ابھارا جاتا رہا۔ ہمارے ذہنوں میں فوج کیلئے نفرت بھری گئی۔ یہی سوچ ہمیں کورکمانڈر ہاؤس لے گئی اور ہم حملہ آور ہو گئے۔

مزید :

قومی -