حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپریم کورٹ کیلئے کتنی رقم مختص کی ہے ؟ جانئے 

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپریم کورٹ کیلئے کتنی رقم مختص کی ہے ؟ ...
حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپریم کورٹ کیلئے کتنی رقم مختص کی ہے ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے بجٹ برائے سال 24-2023 پیش کردیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے لیے مختص رقم میں 50 کروڑ سے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے۔
بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے سپریم کورٹ کا بجٹ 3 ارب 55 کروڑ 50 لاکھ روپے تجویز کیا گیا ہے، جبکہ گذشتہ مالی سال میں عدالت عظمیٰ کے لیے 3 ارب 5کروڑ 40 لاکھ 56 ہزار روپے رکھے گئے تھے۔بجٹ میں سپریم کورٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاو¿نسز کی مد میں 2 ارب 84 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ آپریٹنگ اخراجات کے لیے 40 کروڑ 59 لاکھ 64 ہزار روپے رکھے گئے ہیں۔
ملازمین کی پینشن کے لیے 17 کروڑ 90 لاکھ 26 ہزار روپے اور گرانٹس اور سبسڈیز کی مد میں ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مختص کیے گئےہیں۔
بجٹ دستاویز کے مطابق ساز و سامان کی خریداری کے لیے7 کروڑ 65 لاکھ 10 ہزار روپے اورمرمت اور دیکھ بھال کی مد میں 3 کروڑ20 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -