قصور کے نواحی علاقے میں 13 سالہ لڑکی سے3 افراد کی اجتماعی زیادتی ، افسوسناک واقعہ

قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن )چونیاں کے نواحی گاؤں میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیاہے ۔
پولیس کے مطابق گاوں کوٹ وٹواں میں 3 نوجوانوں نے 13سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فصلوں میں چھپے ملزمان نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے6 رکنی ٹیم بنادی ہے۔