سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ متوقع

سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں ...
سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ متوقع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی میں صوبے کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ 11 ویں بار سندھ بجٹ کا تخمینہ ایوان میں پیش کریں گے۔ بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔سندھ کابینہ کا اجلاس 11 بجے جبکہ سندھ اسمبلی کا اجلاس شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں 30 فیصد اور پنشن میں 17 فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔ 

صوبے کے بجٹ کا کل حجم 22 کھرب سے زائد ہے جس میں سے ترقیاتی بجٹ کی حد 410 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، ترقیاتی بجٹ میں کراچی کے لیے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے لیے 100 ارب روپے سے زائد فنڈز رکھے گئے ہیں۔

آئندہ مالی سال 24-2023 کے ترقیاتی بجٹ میں گذشتہ برس بارشوں اور سیلاب کے دوران تباہی سے دوچار انفراسٹرکچر کی بحالی پر خصوصی توجہ رکھی گئی ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں 3 ہزار  311 سکیموں کے لیے 291 ارب روپےسے زائد فنڈز رکھے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -بجٹ -