خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر، سماعت کیلئے مقرر

خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر، سماعت کیلئے مقرر
خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر، سماعت کیلئے مقرر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی جسے سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

 نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق خدیجہ شاہ کی درخواست کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہو گی، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 12 جون کو سماعت کرے گا۔عدالت نے وکلا اور سپرٹنڈنٹ جیل سمیت کیس سے منسلک تمام افراد کو سماعت کے روز طلب کر لیا ہے۔

پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں  کورکمانڈر ہاؤس لاہور  پر حملے سے متعلق  الزامات عائد کر رکھے ہیں تاہم وہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔ خیال رہے کہ خدیجہ شاہ کو گرفتار کرنے میں پولیس ناکام رہی تھی، انہوں نے خود تھانے پیش ہوکر گرفتاری دی تھی۔

مزید :

قومی -