وزیر توانائی کا سولر پینلز استعمال کرنیوالوں کیلئے حوصلہ افزا بیان

وزیر توانائی کا سولر پینلز استعمال کرنیوالوں کیلئے حوصلہ افزا بیان
وزیر توانائی کا سولر پینلز استعمال کرنیوالوں کیلئے حوصلہ افزا بیان

  

 گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حکومت نے سولر پینل کی تیاری کیلئے خام مال کو ڈیوٹی فری کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق (ن) لیگی رہنما خرم دستگیر کا گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے دور میں سولر پینلز پر 17 فیصد ٹیکس عائد کیا۔ روس یوکرین جنگ کے سبب عالمی سطح پر توانائی مہنگی ہوئی۔ گذشتہ حکومت نے ملکی قرضوں میں بھی بے پناہ اضافہ کیا۔

 انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی حکومت کے دوران سی پیک کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا، چیئرمین تحریک انصاف نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں بگاڑ پیدا کیا۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ نہیں ہو رہا، اس کی وجہ چیئرمین تحریک انصاف کے امریکہ کے خلاف بیانات ہیں۔

مزید :

قومی -