امریکی قونصل جنرل لاہور  نے شمالی پنجاب میں امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کے تنوع کو اجاگر کیا

امریکی قونصل جنرل لاہور  نے شمالی پنجاب میں امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری ...
امریکی قونصل جنرل لاہور  نے شمالی پنجاب میں امریکہ اور پاکستان کی شراکت داری کے تنوع کو اجاگر کیا

  

وزیرآباد  (ویب ڈیسک) امریکی قونصل جنرل لاہور ولیم میکانیولے  نے گوجرانوالہ، گجرات اور وزیر آباد کے اضلاع کا دورہ کیا تاکہ شمالی پنجاب میں امریکی حکومت کی شراکت داری کی مضبوطی اور تنوع کو اجاگر کیا جا سکے۔ ان دوروں کے ذریعے، امریکی قونصلیٹ لاہور کا مقصد پورے پنجاب کے ساتھ عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنا، لاہور سے باہر معاشی مواقع تلاش کرنا، اور امریکہ کے ساتھ تعلیمی اور تحقیقی تبادلے کے مواقع کے بارے میں مزید آگاہی دینا ہے۔

گوجرانوالہ سے گجرات جاتے ہوئے وفد نے نندی پور پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔ یو ایس - پاکستان "گرین الائنس" فریم ورک کے ایک حصے کے طور پر، امریکہ نے پاکستان کی بجلی کی پیداوار میں 50 سال سے زائد عرصے سے سرمایہ کاری کی ہے، جس میں ہائیڈرو پاور کے ذریعے صاف توانائی شامل ہے، جس سے آج بھی لاکھوں پاکستانی مستفید ہو رہے ہیں۔ حالیہ انرجی سیکیورٹی ڈائیلاگ میں، دونوں حکومتوں نے توانائی کے تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے نئے معدہ کیے اور امریکہ نے پاکستان میں نئے پروگراموں کا اعلان کیا جس میں سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے 500,000 ڈالر کا منصوبہ، مزید تحقیق اور ترقی کے لیے ایک گرانٹ شامل ہے۔ لاہور یونیورسٹی فار مینجمنٹ سائنس میں الیکٹرک گاڑیاں، اور قابل تجدید توانائی میں خواتین کی قیادت کو سپورٹ کرنے کے لیے ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ساتھ شروع کیے گئے یو ایس-پاکستان ویمن کونسل کے فیوچر آف ویمن ان انرجی سکالرز پروگرام کے دوسرے گروپ کے لیے تعاون بھی شامل ہے.  

مسٹر میکانیولے نے وزیر آباد میں جی ایف سی فیکٹری، سروس انڈسٹریز، پلاسکو پی وی سی انڈسٹریز، اور جے ڈبلیو کٹلری اور چھریوں کے پروڈکشن یونٹ کے اپنے دوروں کے دوران مقامی صنعتی اداروں کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ان جذبات کی بازگشت گجرات اور گوجرانوالہ کے چیمبرز آف کامرس اور گوجرانوالہ کے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں تاجر برادری سے اپنی گفتگو میں کی۔

قونصل جنرل  نے اس بات پر زور دیا کہ "امریکہ پاکستان کی دو طرفہ برآمدات کا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2022 میں دوطرفہ تجارت 9.9 بلین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچی، اور امریکہ کو پاکستانی برآمدات 6.8 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ان نمبروں کو مزید بڑھانے کی گنجائش موجود ہے۔"

گوجرانوالہ میں قونصل جنرل نے مشہور شیرانوالہ باغ اکھاڑہ کا بھی دورہ کیا جو 100 سال قبل قائم کیا گیا تھا اور اپنی فری اسٹائل کشتی کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور ثقافتی میراث، بشمول کبڈی جیسے کھیل، سیاحت کی صنعت کو پھلنے پھولنے اور امریکہ اور پاکستان کے درمیان کھیلوں کے تبادلوں کو فروغ دینے کی بنیاد فراہم کر سکتے ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ کیا جس نے میڈیا اور کمیونیکیشن اسٹڈیز کے لیے نصاب کی ترقی کے لیے ایک ملین ڈالر کے منصوبے پر پاکستان میں امریکی مشن کے ساتھ شراکتداری کے تحت، یونیورسٹی میں فیکلٹی کا تبادلہ اور نیوز اسٹوڈیو کا قیام بھی شامل تھا۔ قونصل جنرل نے شراکتداری کے نۓ مواقع تلاش کرنے کے لیے وزیر آباد میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس، آرٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا۔ انہوں نے گوجرانوالہ اور گجرات کے ڈسٹرکٹ کمشنرز سے بھی ملاقات کی اور ان کی میزبانی کرنے اور دورے کو کامیاب بنانے پر شکریہ ادا کیا۔