احمد شہزاد نے ٹیم میں واپسی کیلئے کوششیں شروع کر دیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بیان جاری کر دیا 

احمد شہزاد نے ٹیم میں واپسی کیلئے کوششیں شروع کر دیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے ...
احمد شہزاد نے ٹیم میں واپسی کیلئے کوششیں شروع کر دیں، نیشنل کرکٹ اکیڈمی سے بیان جاری کر دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد لمبے عرصہ سے قومی ٹیم سے باہر ہیں لیکن اب انہوں نے ٹیم میں واپسی کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں محنت شروع کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کا کہناتھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلئے محنت کر رہاہوں ، لیگز بھی آ رہی ہے ان کیلئے بھی خود کو تیار کر رہاہوں ۔ احمد شہزاد اب تک 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 59 ٹی ٹوینٹی میچز کھیل چکے ہیں، احمد شہزاد نے آخری ٹیسٹ اور ون ڈے 2017 میں کھیلا تھا جبکہ آخری ٹی ٹوینٹی اکتوبر 2019 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا ۔

مزید :

کھیل -