جلدہی اپنی زندگی اور شخصیت کے چھپے ہوئے پہلوؤں سے پردہ اٹھاؤں گی، حمائمہ ملک کا اعلان

جلدہی اپنی زندگی اور شخصیت کے چھپے ہوئے پہلوؤں سے پردہ اٹھاؤں گی، حمائمہ ...
جلدہی اپنی زندگی اور شخصیت کے چھپے ہوئے پہلوؤں سے پردہ اٹھاؤں گی، حمائمہ ملک کا اعلان
سورس: Instagram/humaimamalick

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) نامور اداکارہ حمائمہ ملک نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی زندگی کے یادگار لمحات سمیت اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلوؤں سے پردہ اٹھائیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں سے مخاطب ہوکر لکھا کہ ’اپنی زندگی کے یادگار لمحات کا تجربہ کرنے کے لیے تیار ہوجائیں‘انہوں نے کہا کہ وہ اپنی شخصیت کے ایسے پہلوؤں سے بھی پردہ اٹھائیں گی جو کسی کو نہیں معلوم۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا ذاتی یوٹیوب چینل لانچ کیا ہے جہاں انہوں نے1 منٹ 10 سیکنڈ کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔حمائمہ نے لکھا کہ ’میں بہت خوش ہوں کہ میں اپنی شخصیت کے چھپے ہوئے پہلو سے پردہ اٹھاؤں گی جو اب تک آپ میں سے اکثر لوگوں کے علم میں نہیں ہے، آپ میری زندگی کی کہانیاں اور جدوجہد کے سفر سے جلد روشناس ہوں گے اور اس مقام تک پہنچے کے دوران کئی موڑ آئے جسے میں آپ کے ساتھ شئیر کرنا چاہتی ہوں۔ ’

انہوں نے اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے یوٹیوب چینل پر نئی آنے والی ویڈیو میں اپنی زندگی کے حقیقی لمحات کو آپ سے شئیر کروں گی۔واضح رہے کہ حمائمہ ملک کے بھائی اور اداکار فیروز خان بھی 2020 میں یوٹیوب چینل لانچ کرچکے ہیں۔

مزید :

تفریح -