”میرے بھائی کے ساتھ تعلقات ختم کر دو “ خاتون نے اپنی شادی شدہ دوست کو تنبیہ کی تو آگے سے اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا 

”میرے بھائی کے ساتھ تعلقات ختم کر دو “ خاتون نے اپنی شادی شدہ دوست کو تنبیہ ...
”میرے بھائی کے ساتھ تعلقات ختم کر دو “ خاتون نے اپنی شادی شدہ دوست کو تنبیہ کی تو آگے سے اس نے انتہائی قدم اٹھا لیا 

  

غازی آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گھر میں ہونے والے معمولی جھگڑے پر خاتون نے اپنی 30 سالہ خاتون دوست کا گلہ کاٹ دیا ، جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دراصل غازی آباد کے علاقے کاوی نگر میں پیش آیا، پولیس کا کہناہے کہ ساریتا چوہان شادی شدہ ہے اور اس کے دو بچے ہیں، وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گووند پورم میں رہائش پذیر ہے ، نے اپنی 32 سالہ شادی شدہ دوست یوگیتا کو تنبیہ کی کہ وہ اس کے چھوٹے بھائی سے تعلقات ختم کر دے ۔
پولیس کا کہناہے کہ سریتا کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیاہے جہاں اس کی حالت فی الحال تشویشناک ہے ، یوگیتا جمعہ کے روز اپنی دوست ساریتا کے گھر اس سے ملنے گئی ہوئی تھی جہاں بحث کا آغاز ہوا، اس وقت ساریتا کا شوہر بھی کام پر گیا ہو ا تھا اور بچے باہر کھیل رہے تھے ، ساریتا نے اپنی دوست کو کہا کہ میرے چھوٹے بھائی سے تعلقات ختم کر دو اور مستقبل میں اس سے دور رہو ،اس بات پر جھگڑا شدید ہو گیا اور یوگیتا نے چھری پکڑ کر ساریتا کے گلے پر چلا دی ۔
یوگیتا واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئی ، ساریتا زخمی حالت میں کسی طرح گھر سے رینگتی ہوئی نکلی اور ہمسایوں نے اسے فوری ہسپتال پہنچایا ، علاقہ مکینوں نے پولیس کو اطلاع کرتے ہوئے واقعہ بیان کیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔