پرویز خٹک نے جہانگیر ترین کی جماعت میں شمولیت کی خبروں پر واضح پیغام جاری کر دیا 

پرویز خٹک نے جہانگیر ترین کی جماعت میں شمولیت کی خبروں پر واضح پیغام جاری کر ...
پرویز خٹک نے جہانگیر ترین کی جماعت میں شمولیت کی خبروں پر واضح پیغام جاری کر دیا 

  

 پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا اور پی ٹی آئی کے رہنما پرویز خٹک نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” میں کرنا چاہتا ہوں کہ میری کسی دوسری پارٹی سے منسلک ہونے کی کوئی خواہش نہیں ہے ، نا ہی میری جہانگیر ترین کے ساتھ کوئی ملاقات ہوئی ہے ،میرے بارے میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹی ہیں ۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین اپنی نئی پارٹی ” استحکام پاکستان “ کا اعلان کر چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر پارٹی جھنڈا بھی شیئر کر دیا گیاہے جو کہ کافی وائرل ہو رہاہے ، پارٹی میں پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے متعدد رہنما شامل ہو چکے ہیں جن میں فواد چوہدری بھی شامل ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -