شاہ محمود قریشی کی چیئرمین تحریک انصاف سے ایک اور ملاقات

شاہ محمود قریشی کی چیئرمین تحریک انصاف سے ایک اور ملاقات
شاہ محمود قریشی کی چیئرمین تحریک انصاف سے ایک اور ملاقات

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ایک اور ملاقات کی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے مابین ملاقات میں موجودہ سیاسی صورت حال اور پی ٹی آئی کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کی رہائی کیلئے اقدامات سے متعلق بات چیت ہوئی۔

بتایا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی اس سے قبل منگل کو عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں کے مابین تلخی کی اطلاعات بھی سامنے آئیں۔ شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے کہا تھا کہ وہ فی الحال سیاسی طور پر خاموشی اختیار کر لیں یا بیرون ملک چلے جائیں۔ 

شاہ محمود نے عمران خان کو پیشکش کی تھی کہ ہمیں معاملات طے کر لینے دیں، معافی تلافی ہو جائے تو دوبارہ متحرک ہو کر پارٹی قیادت سنبھال لیں۔ کہا جاتا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مزید :

قومی -