علیزے شاہ کی دوران سفر بنائی گئی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کی دوران سفر گانا گنگنانے نئی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں دوران سفر کینیڈین گلوکار "ڈریک" کا گانا "ہاٹ لائن بلنگ" گنگناتے دیکھا جاسکتا ہے۔علیزے شاہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا "ہاٹ لائن بلنگ" اور ستاروں کی ایموجی بھی بنائی۔ اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
علیزے شاہ کے معروف ڈراموں میں "دل موم کا دیا"،"میرا دل میرا دشمن"، "عہدہ وفا" اور"تقدیر" شامل ہی٘ں۔