چیئرمین پی ٹی آئی کے پیدا کردہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم شہباز شریف

چیئرمین پی ٹی آئی کے پیدا کردہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو نقصان ...
 چیئرمین پی ٹی آئی کے پیدا کردہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا: وزیراعظم شہباز شریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے پیدا کردہ سیاسی عدم استحکام نے ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بجٹ معیشت کی طویل مدتی بیماریوں کو ٹھیک کرنے کا نقطہ آغاز ہے، مخلوط حکومت نے اقتصادی ترقی تیز کرنے کے شعبوں کو ترقی دی۔ یہ شعبے سرمایہ کاری ، معیشت کو خودکفیل بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کم از کم اجرت بڑھا کر 32 ہزار روپے کر دی، مہنگائی کے اثرات ذہن میں رکھتے ہوئے تنخواہوں میں 35 اور 17.5 فیصد تک ریلیف دیا۔ ان تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں جنہوں نے بجٹ سازی کی مشق میں کردار ادا کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معیشت کو اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، معاشی ترقی کا اندرونی طور پر سیاسی استحکام سے تعلق ہے۔ چارٹر آف اکانومی لوگوں کی خوشحالی کیلئے آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔ سیلاب ریلیف و بحالی، گلوبل سپلائی چین رکاوٹوں، جیو سٹریٹجک تبدیلیوں کا سامنا ہے۔ ایسے مسلسل چیلنجوں کے پیش نظر بجٹ بنانا مشکل کام تھا۔

مزید :

قومی -