چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی واقعات کی پوچھ گچھ، وزیر دفاع نے کیا انکشاف کیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی واقعات کی پوچھ گچھ، وزیر دفاع نے کیا انکشاف کیا؟
چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی واقعات کی پوچھ گچھ، وزیر دفاع نے کیا انکشاف کیا؟

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی واقعات سے متعلق پوچھ گچھ شروع ہو گئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیر دفاع کا قومی اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 9 مئی کو اسلحہ سے لیس دہشت گردوں نے سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا، وہ تربیت یافتہ تھے، افسوس ناک امر یہ کہ انہوں نے شہدا کی یادگاروں کو بھی نہیں بخشا۔

انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے متعلق کہا کہ ان سے 9 مئی کو ہونے والے جلاؤ گھیراؤ اور فوجی سمیت سرکاری تنصیبات کو جلانے سے متعلق پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کا قبل ازیں اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے بہانے ریاست تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

مزید :

قومی -