ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا کی بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوششیں جاری، کتنے رنز بنا لیے ؟ جانئے 

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا کی بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوششیں جاری، ...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، آسٹریلیا کی بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوششیں جاری، کتنے رنز بنا لیے ؟ جانئے 

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بھارت کو بڑا ہدف دینے کیلئے کھیل کے چوتھے روز بیٹنگ کا آغازکر دیاہے اور اب تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنالیے ہیں جس کے بعد مجموعہ 320 رنز تک پہنچ چکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ کا آغاز عثمان خواجہ اور ڈیوڈ وارنر نے میدان میں اتر کیا لیکن ڈیوڈ وارنر پہلی اننگ کی طرح اس اننگ میں بھی بدقسمت رہے اور صرف 1 سکور بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ ان کے ساتھ اوپننگ پر آئے عثمان خواجہ بھی خاصی اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہوئے اور 13 سکور بنا کر پولین لوٹ گئے ۔مارنس نے 41 اور سٹیون سمتھ نے 34 رنز بنائے ۔ٹراویس ہیڈ صرف 18 ہی بنا پائے ۔
بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جس پر آسٹریلیا نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 469 رنز کی اننگ کھیلی جس میں سب سے اہم کردار ٹراویس ہیڈ اور سٹیون سمتھ نے ادا کیا، ٹیم کی خراب ہوتی صورتحال اور گرتی ہوئی وکٹوں کو دونوں کھلاڑیوں نے بڑا سہارا دیا ، انہوں نے 163 اور 121 کی اننگ کھیلی کر ضروری سپورٹ فراہم کی ۔ان کے علاوہ واوپنر ڈیوڈ وانر 43 اور ایلیکس 48 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
آسٹریلیا کے 469 رنز کے سامنے بھارت کی ٹیم کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور پوری ٹیم 296 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، جس کے باعث بھارت کو 173 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کی جانب سے رائنے 89 کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ، ان کے علاوہ شردل ٹھاکر 51 رنز ، اور رویندر جدیجہ 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہیں ہو پایا ۔

مزید :

کھیل -