یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق عدالتی حکم آ گیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق عدالت نے حکم سنا دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کو عسکری پلازہ پر حملے ، جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ فاضل جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت پولیس کی جانب سے عسکری ٹاور حملہ کیس میں یاسمین راشد کی جیل سے طلبی کی درخواست دائر کی گئی، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد گلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہیں۔ تفتیش کیلے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد یاسمین راشد کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔