’’ نہ9من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی ‘‘ شیخ رشید کا بجٹ پر تبصرہ

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’نہ 9 من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی‘‘
ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ’’22ارب ڈالرقرضےکی ادائیگی کیسےہوگی9200ارب روپےکاہدف کیسے پوراہوگانوازشریف کہتاہےپلے نہیں دہیلہ کردی پھرےمیلہ میلہ ڈارمعاشی اعدادوشمارکی ٹیمپرنگ ہیراپھیری میں کمال رکھتےہیں انڈسٹری چلےگی نہیں ایکسپورٹ بڑھےگی نہیں غریبوں تاجروں نےبجٹ مستردکردیا13جون کوبھی سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے‘‘
انہوں نے کہاکہ ’’9ہفتے کی حکومت کایہ گلاگھونٹ بجٹ ہے14 ماہ ناک رگڑی غریب کو مار دیالیکن آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ نہیں کر سکے اگر سٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوا تو سارا بجٹ دھرے کا دھرہ رہ جائےگا نہ9من تیل ہوگا نہ رادھا ناچے گی جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کر ےگاتوغیر ملکی سرمایہ کاری خاک آئےگی‘‘
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’’شہبازشریف کی تقریراپنی ناکامی کااعتراف تھی کشکول لےکرساری دنیا میں پھرےخیرات نہیں ملی سیاسی استحکام کےبغیربجٹ ناکام ہےامید ہے13اگست سےپہلےیہ اسمبلیاں توڑیں گےتاکہ60دن کی بجائے90دن میں الیکشن کرائیں اورمقبول پارٹی کودیوارسےلگائیں عوام کودیوارچین میں چُن دیں اور2کینگ پارٹیاں بنائیں‘‘