غیرملکی گھریلو ملازمین رکھنے والے پاکستانیوں پر عائدٹیکس مزید بڑھ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے غیرملکی گھریلو ملازمین رکھنے والے امراءپر عائد ٹیکس میں اضافہ کر دیا۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بجٹ تجاویز میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت لگ بھگ 10ہزار غیرملکی شہری پاکستان کے امیر گھرانوں میں گھریلو ملازم کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ان غیرملکی گھریلو ملازمین کو اوسطاً سالانہ 6ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 17لاکھ 21ہزار روپے) تنخواہ ادا کی جاتی ہے۔
بجٹ میں ان گھریلو ملازمین کو ادا کی جانے والی تنخواہ پر ایک سال میں دو لاکھ روپے کی شرح سے ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ ورک پرمٹ جاری کرنے والی اتھارٹی غیرملکیوں کو نوکری پر رکھنے والوں سے یہ ٹیکس وصول کرے گی۔