لیپ ٹاپ اور بیٹری پارٹس وغیرہ لینے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بجٹ میں خوشخبری آگئی 

لیپ ٹاپ اور بیٹری پارٹس وغیرہ لینے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بجٹ میں ...
لیپ ٹاپ اور بیٹری پارٹس وغیرہ لینے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بجٹ میں خوشخبری آگئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے مالی سال 2023-24ءکے بجٹ میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، ہارڈ ویئر، بیٹری پارٹس اور دیگر اس نوع کی اشیاءپر بڑا ٹیکس ریلیف دے دیا۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق بجٹ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ اشیاءپر کوئی سیلز ٹیکس لاگو نہیں ہو گا۔ 
رپورٹ کے مطابق جو سافٹ ویئر برآمد کنندگان پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے پاس رجسٹرڈ ہیں انہیں برآمد کی گئی اشیاءکی قیمت کا ایک فیصد مشروط رعایت بھی دی جائے گی۔ حکومت کی طرف سے اس بڑے ریلیف کے بعد پاکستان میں لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، نوٹ بکس اور بیٹری وغیرہ کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔