ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کی سوتے ہوئے تصویر وائرل ہونے پر وضاحت سامنے آگئی

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کی سوتے ہوئے تصویر وائرل ہونے ...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کی سوتے ہوئے تصویر وائرل ہونے پر وضاحت سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے خلا ف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں مارنس لبوشین کو ڈریسنگ روم میں آرام کرتے ہوئے دیکھا گیا جس کے کچھ دیر بعد ان کی آنکھ لگ گئی اور وہ بیٹنگ کا انتظار کرتے ہوئے سو گئے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی دوسری اننگز میں نیند کے مزے لینے والے مارنس لبوشین کی آنکھ بالکل صحیح وقت پر اس وقت کھلی جب ڈیوڈ وارنر آؤٹ ہوئے اور ان کو بیٹنگ کے لیے جانا پڑا۔کیمرے میں دیکھا گیا کہ ڈیوڈ وارنر کے آؤٹ ہونے پر مارنس لبوشین گھبرا کر اچانک اٹھے اور بیٹنگ کے لیے تیار ہوگئے۔اس بات پر وضاحت کرتے ہوئے مارنس لبوشین نے کہا کہ میں سو نہیں رہا تھا لیکن بیٹنگ پر جانے سے پہلے اپنی اعصاب کو آرام دے رہا تھا ۔

مزید :

کھیل -