خیبرپختونخوا،بارشیں،چھتیں اور دیواریں گرنے سے 23 افراد جاں بحق،200 سے زائد زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

خیبرپختونخوا،بارشیں،چھتیں اور دیواریں گرنے سے 23 افراد جاں بحق،200 سے زائد ...
خیبرپختونخوا،بارشیں،چھتیں اور دیواریں گرنے سے 23 افراد جاں بحق،200 سے زائد زخمی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈیلی پاکستان آن لائن+ آئی این پی)خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی ، طوفان اور بارشوں کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد23 ہوگئی، جبکہ 200 سے زائد افرادزخمی ہیں، دور دراز علاقے ہونے کی وجہ سے زخمیوں میں اضافے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گرمی کے مہینے جون میں ہونے والی بے وقت کی طوفانی بارشوں ، ژالہ باری اور رونگٹے کھڑے کردینے والے جھکڑوں نے خیبرپختونخوا میں تباہی مچادی،کئی گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر پڑیں۔مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد23 ہوگئی، جبکہ 200 سے زائد افرادزخمی ہیں۔سب سے زیادہ تباہی بنوں میں ہوئی، جہاں دیوقامت درخت اور دیواریں گر نے 12 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

لکی مروت میں بھی ہولناک مناظردیکھے گئے، اوروہاں بھی مختلف حادثات میں پانچ افراد جان سے گئے، کرک میں بھی چار زندگیوں کا چراغ گل ہوگیا،ایبٹ آباد اور سوات میں بھی ریلے بہنے لگے۔خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں آندھی اور طوفان سے درخت،کھمبے گرنے سے کئی سڑکیں بند،مواصلاتی اور بجلی کانظام درہم برہم ہوکر رہ گیا،کئی علاقے تاریکی میں ڈوب گئے،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔دوسری جانب ڈائریکٹرجنرل ریسکیو نے بتایا کہ مختلف واقعات میں گھروں کی چھتیں اوردیواریں گرگئیں،اس دوران خواتین سمیت متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔ڈی جی ریسکیو نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں کرک،بنوں اورلکی مروت میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آندھی چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے ، پنجاب میں لاہور ، گوجرانوالہ ، شیخوپورہ ، قصور ، میانوالی ، بھکر، خوشاب اور گردو نواح میں آندھی سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ 

مزید :

ماحولیات -