سعودی عرب کی سیکیورٹی کیلیے امریکہ نے بڑا معاہدہ کر لیا

سعودی عرب کی سیکیورٹی کیلیے امریکہ نے بڑا معاہدہ کر لیا
سعودی عرب کی سیکیورٹی کیلیے امریکہ نے بڑا معاہدہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان خلیجی ملک کے دفاع کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خبر سامنے آئی ہے۔
"امت نیوز"کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سعودی عرب کی سکیورٹی کو لے کر معامدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت امریکہ خلیجی ریاست کے دفاع میں مدد فراہم کرے گا۔وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق سعودیہ اور امریکہ کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے جبکہ اس معاہدے کو ریاض اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ممکنہ طور پر سامنے آنے والے اس معاہدے کو امریکی سمیت دیگر حکام کی جانب سے کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد ٹیلی گراف کیا گیا تھاجبکہ یہ معاہدہ ایک وسیع پیکیج کا حصہ ہے، جس میں سعودی سول نیوکلیئر معاہدہ، فلسطینی ریاست کا قیام، غزہ کی جنگ کے خاتمے کی طرف اقدامات شامل ہیں۔اس معاہدے کا ایک مقصد جنگ بندی کی ایک کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

 واضح رہے کئی مہینوں سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔