محسن نقوی کے ٹیم میں بڑی سرجری کے بیان پر جے یوآئی کا ردعمل

محسن نقوی کے ٹیم میں بڑی سرجری کے بیان پر جے یوآئی کا ردعمل
محسن نقوی کے ٹیم میں بڑی سرجری کے بیان پر جے یوآئی کا ردعمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و سینیٹر مولانا حافظ حمد اللہ کا ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بیان پر ردعمل  سامنے آگیا۔

رہنما جے یوآئی  کہتے ہیں  ٹیم میں بڑی سرجری کی بجائے خود ساختہ سرجن (چیئرمین)بورڈ خود مستعفی ہو، چیئرمین صاحب آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے،خود ساختہ سرجن (چیئرمین)بورڈکے ذریعے قومی ٹیم کی سرجری نہیں بلکہ ملک و قوم کی گردن کٹے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ پر جب سے موجودہ چیئرمین کو مسلط کیا گیا ہے تب سے ٹیم لڑکھڑا رہی ہے۔