جہلم: بھتیجے کی فائرنگ سے برطانیہ سے آیا چچا قتل 

Jun 10, 2024 | 05:58 PM

جہلم ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جہلم میں بھتیجے نے باپ سے ملکر برطانیہ سے آئے چچا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ گھرمالہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں معمولی تکرار پر ملزم محمد علی نے اپنے والد ظہور کے ساتھ مل کر چچا عرفان پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں