توڑ پھوڑ کا کیس:عمران خان ، شیخ رشید، اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

توڑ پھوڑ کا کیس:عمران خان ، شیخ رشید، اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ
توڑ پھوڑ کا کیس:عمران خان ، شیخ رشید، اسد عمر کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان ، شیخ رشید ، اسد عمر اور علی نواز اعوان کی لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت میں لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں نامزد رہنماؤں کی بریت سے متعلق درخواستوں پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران نے کی،سماعت میں وقفے کے بعد بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر کی درخواستِ بریت پر پراسکیوٹر نے دلائل مکمل کیے۔عدالت کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملک عمران محفوظ شدہ فیصلہ 13 جون کو سنائیں گے۔

یاد رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف تھانہ آئی نائن میں توڑ پھوڑ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔