چاہت فتح علی خا ن کے پاس کتنی دولت ہے ؟

 چاہت فتح علی خا ن کے پاس کتنی دولت ہے ؟
 چاہت فتح علی خا ن کے پاس کتنی دولت ہے ؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ عرصے میں خودساختہ گلوکارچاہت فتح علی خان کی کئی ویڈیوز وائرل رہیں تاہم ان کی ویڈیو، جس میں انہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کے شہرہ آفاق گیت ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کے حصے بخرے کیے، نے یوٹیوب ویوز کے حوالے سے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ چاہت فتح علی خان کی یہ ویڈیو 9اپریل کو پوسٹ ہوئی اور صرف 2ماہ میں اسے 2کروڑ 80لاکھ لوگوں نے دیکھا۔
ابھی اس ویڈیو پر ویوز تیزی سے بڑھ رہے تھے کہ اسے کاپی رائٹس کلیم ہونے پر یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔ تاہم56سالہ برطانوی نژاد پاکستانی کاشف خان عرف چاہت فتح علی خان کی دولت پر اس ویڈیو کے ہٹائے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس وقت چاہت فتح علی خا ن کے پاس 4کروڑ 17لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 14کروڑ 5لاکھ پاکستانی روپے) کی دولت ہے۔دوسری طرف ویب سائٹ wealthyscoop.comکے مطابق ان کے پاس 6کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 20کروڑ 22لاکھ پاکستانی رروپے) ہیں۔
یوٹیوب سے ’بدوبدی‘ ویڈیو کو ہٹائے جانے سے چاہت فتح علی خان کو 9لاکھ بھارتی روپے (تقریباً 30لاکھ 34ہزار روپے) کا نقصان ہوا ہے، جو ان کی مجموعی دولت کا صرف 2.2فیصد ہے۔ یوٹیوب سے ہونے والی آمدنی اگرچہ مختلف ہو سکتی ہے۔ 2کروڑ 80لاکھ ویوز سے اوسطاً 7ہزار ڈالر سے 1لاکھ 12ہزار ڈالر تک کی آمدنی ہوتی ہے۔

مزید :

تفریح -