سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)اے ٹی سی لاہور نے 8 مقدمات میں سابق وزیرخارجہ اورتحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)کے جج خالد ارشد نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔دوران سماعت عدالت میں پولیس نے مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا مقصود ہے۔شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں موبائل فون لے لیا گیا تھا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے ڈسچارج کیا جائے۔

مزید :

سیاست -قومی -