عید کا تیسرا روز،شہریوں کی بڑی تعداد نے قربانی کا فریضہ ادا کیا
لاہور(نیوز رپورٹر)عیدالاضحیٰ کا تیسرا روز بھی ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے قربانی کا فریضہ ادا کیا، جبکہ قصابوں کی اجرتوں میں نسبتاً کمی کے باعث عوام کو قدرے ریلیف بھی حاصل ہوا۔ کئی علاقوں میں قصابوں نے اپنی اجرت میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کر دی۔ شہریوں نے تیسرے روز قربانی کرنے کو نسبتاً آسان قرار دیا۔ گلشن راوی کے رہائشی احمد علی نے بتایا کہ پہلے روز قصائی 10 ہزار مانگ رہے تھے، تیسرے دن وہی جانور 6 ہزار میں ذبح کر دیا۔ دوسری جانب، میونسپل اداروں کی جانب سے صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات بھی تیسرے روز جاری رہے۔
متعدد علاقوں میں آلائشیں بروقت اٹھا لی گئیں، تاہم چند مقامات سے بدبو اور تعفن کی شکایات بھی موصول ہوئیں