عیدکے دنوں میں وارداتیں، متعدد شہری لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  عیدکے دنوں میں وارداتیں، متعدد شہری لٹ گئے، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں چوری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور(کر ائم رپو رٹر)شہر میں عید ٹرو اور مرو کے ایام میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں کمال حیدر سے1لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹاؤن میں ناصر سے 4لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ میں شیراز سے 1لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل فون، شالیمار میں عدنان سے1 لاکھ 45ہزار روپے اور موبائل فون، سندر میں زمان سے 1لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون، نولکھا میں وجاہت سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں ساجد سے1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری میں خلیل سے1لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون،فیصل ٹاؤن سے ڈاکو اختر سے 3 لاکھ 15 ہزار روپے اور  موبائل فون، مناواں میں عامر سے1لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، ہنجروال میں شاہد سے1لاکھ روپے اور موبائل فون،ملت پارک میں قیصر سے 70ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ میں وسیم سے50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا فیصل ٹاؤن، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ اور مغلپورہ سے گاڑیاں جبکہ گارڈن ٹاؤن، مصری شاہ، ساندہ نواب ٹاؤن اور لوئرمال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -